ایرانی وزیرخارجہ کا اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایرانی میڈیا

ایرانی وزیرخارجہ کا اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت کی ہے جبکہ عراقچی کا نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال ، جنگ بندی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں،  وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب برطانوی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  حالیہ ایران اور امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایک اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کو برقرار رکھنے میں مدد دی جس کے نتیجے میں ملک کی عالمی سطح پر سفارتی اہمیت میں اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو مکمل طور پر ناکام ہونے سے بچانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اس سفارتی عمل میں ایک اہم اور غیر روایتی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply