پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو 1 ارب 31 کروڑ کی بچت ہوئی : عظمیٰ بخاری

پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو 1 ارب 31 کروڑ کی  بچت ہوئی : عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کے بیان پر سخت ردعمل دے دیا۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ بیرسٹر سیف آپ نے کونسی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ پڑھ لی ہے؟۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران پیکج اور سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کی بہترین کارکردگی کی سب گواہی دے رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے رمضان سہولت بازاروں سے عوام کو 1 ارب 31 کروڑ کی صافی بچت ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران سہولت بازاروں سے عوام کو اوپن مارکیٹ سے 31 فیصد سے زیادہ ریلیف ملا۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو 10 ارب روپے رمضان پیکج کے نام پر بانٹ د ئیےگئے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ آپ مقدس ماہ میں خیبر پختونخوا میں ایک بھی رمضان بازار نہیں لگا سکے، جھوٹے پروپیگنڈے کرنے سے آپ کی کرپشن اور چوریاں چھپ نہیں سکتیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *