رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر ڈاکٹرافنان اللہ نے کہا ہےکہ کسی کو بھی ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور عمران خان سے ملاقاتیں روکنے کے پیچھے یہ ہی وجہ کارفرما ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹرڈاکٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ کسی کوبھی ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انکا کہنا تھا کہ 26 نومبر اور نو مئی تحریکِ انصاف کی انتشار کی کہانیاں ہیں جو ایسی ہی ملاقاتوں کا شاخسانہ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف میں ڈسپلن کا بھی ایشو ہے جن کو پارٹی کی طرف سے اجازت ہے وہ جائیں لیکن اڈیالہ جیل سب ہی پہنچے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں مسائل ختم ہو گئے ہیں جو ہر روز ایک ہی بات ڈسکس ہو رہی ہوتئ ہے کہ ملاقات ہوئی کہ نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں روز کئی لوگ ملاقات کے لیے جاتے ہیں اب ہر ایک کی ملاقات تو نہیں ہو سکتئ۔انکا کہنا تھا کہ جتنی ملاقاتیں عمران خان کی جیل میں ہو ئی ہیں آج تک کسی لیڈر کی اتنی ملاقاتیں نہیں ہوئی ہیں۔