تعلیمی اداروں میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

تعلیمی اداروں میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا، مراسلے میں کہا گیا کہ سکولوں کو اوقات کار میں ردوبدل اور زیادہ گرمی کی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کا اعلان کیا جائے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

پی ڈی ایم اے نےشدید گرمی کے خدشات کے پیشِ نظر پنجاب کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی احتیاطی تدابیر کیلئے مراسلے جاری کیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سکول اور کالجز میں بلا تعطیل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے ، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *