سلمان اکرم راجہ کی چھٹی ہونے تک میری پارٹی میں واپسی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

سلمان اکرم راجہ کی چھٹی ہونے تک میری پارٹی میں واپسی ممکن نہیں، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا عمران خان سے ملاقاتوں کا اختیار جھوٹ ہے، لگتا ہے پارٹی کسی کی سفارش پر چل رہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی چھٹی ہونے تک میری پارٹی میں واپسی ممکن نہیں ہوگی، اگر عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پارٹی سے نہ نکالا توباقیوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی ترک کرنے کا فیصلہ، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو ٹاسک دیدیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت پہلا آپشن مذاکرات ہیں۔ پی ٹی آئی میں لڑائی کی بینفشری اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اس وقت عمران خان کی فیملی پارٹی کی دوسری بڑی طاقت ہے۔المیہ ہے کہ ہم نے عوامی حمایت کا صحیح استعمال نہیں کیا۔

رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ ڈیڑھ ماہ بعد عمران خان پارٹی میں بڑی تبدیلیاں کریں گے، پارٹی میں تبدیلیاں ان کی مجبوری بن جائے گی۔ بیرسٹر علی ظفر نے مفت میں پارٹی کیلئے کیسز لڑے ہیں۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ حقائق عمران خان تک نہ پہنچیں۔

عمران خان اور میرا پارٹی میں رویہ جارحانہ رہا ہے۔ پارٹی کے سوشل میڈیا کا رویہ عمران خان سے دس قدم آگے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *