لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق چکوال فیصل آباد جہلم جوہر آباد منڈی بہاوالدین سرگودھا ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، کہا کہ بارش کے باعث گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 682 پوائنٹس کی کمی

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

ان کاکہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ، مزید براں عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *