Skip to content
پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔