جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج کیلئے جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جو ڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈ یشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی، ذرائع نے بتایا کہ جسٹس باقرنجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری اکثریتی رائے سے ہوئی۔
جو ڈیشل کمیشن نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق حذف کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر نے بھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جو ڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ بھی کیا گیا، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ سے ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کیا گیا، ذرائع
بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو جو ڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی، اسلام ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی، پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات ہوئے۔