بابراعظم مکمل طور پر فٹ ہیں، کوچ پشاور زلمی

بابراعظم مکمل طور پر فٹ ہیں، کوچ پشاور زلمی

پشاور زلمی کے کوچ کی جانب سے بابراعظم کے مکمل فٹ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کوچ نے بابراعظم کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم مکمل طور پر فٹ ہیں اور میچ کیلئے دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان منتخب کردیا

یاد رہے کہ دو روز قبل پریکٹس سیشن کے دوران بابراعظم معمولی زخمی ہوئے تھے اور ان کی گرائونڈ سے باہر آنے کے دوران لنگڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بابراعظم سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں تاہم پشاور زلمی کے کوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *