جیمز اینڈرسن کو ان کے شاندار کیریئر کے اعتراف میں سر کا خطاب دیا جانے والا ہے۔
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بائولرجو گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے وہ کسی بھی اسپیشلسٹ فاسٹ بائولر کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
وہ مجموعی طور پر سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 188 ٹیسٹ میچز میں 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
انہوں نے 2015 کے بعد سے انگلینڈ کیلئے وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلی۔ اس کے باوجود وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں انہوں نے ون ڈے میں 269 وکٹیں حاصل کیں، بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 991 وکٹیں حاصل کیں۔