ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل

ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی صوبہ سیستان میں قتل کیا گیا۔ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا، تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی، جاں بحق افراد میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لی ہیں، واقعہ مہرستان شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور پیش آیا، حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *