میٹرک امتحانات، مطالعہ پاکستان کے پرچے میں بھٹو سے متعلق سوال متنازع بن گیا

میٹرک امتحانات، مطالعہ پاکستان کے پرچے میں بھٹو سے متعلق سوال متنازع بن گیا

پشاور میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران مطالعہ پاکستان کے پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تعلیمی پالیسی سے متعلق متنازع سوال کے خلاف پیپلز پارٹی میدان میں آگئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے رکن احمد کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا، نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگاتے ہوئے یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کا دعوی کیا تھا، مگر اب تعصب اور نفرت پر مبنی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تعلیمی اصلاحات پاکستان کے تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا آغاز تھیں، مطا لعہ پاکستان کے پرچے میں طلبہ سے ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی چار وجوہات لکھنے کا کہا گیا جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *