یہ نیا فیچر کریٹیر میوزک کے میوزک اسسٹنٹ ٹیب میں نظر آئے گا جہاں ٹیکسٹ فیلڈ میں صارف اے آئی کو تحریری ہدایات دے گا کہ وہ کس قسم کی موسیقی چاہتا ہے، جیسے کونسے آلات استعمال کیے جائیں یا کس طرح کی ویڈیو وہ بنا رہا ہے۔
پہلے سے تیار تحریری ہدایات بھی دستیاب ہوں گی جو اس صورت میں مددگار ثابت ہوں گی جب صارف کے لیے خود ہدایات دینا مشکل ہو ، جب میوزک ٹریک تیار ہو جائے گا تو صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ویڈیو کا حصہ بناسکیں گے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ میوزک مفت استعمال کیا جاسکے گا اور صارفین کو کاپی رائٹ کے دعوؤں کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔