پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج پنک مون کا نظارا کیا جاسکے گا

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج پنک مون کا نظارا کیا جاسکے گا

آج رات پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آسمان پر پنک مون اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ حسین منظر نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا اور افریقی ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نمودار ہوتا ہے اور اسے موسمِ بہار کے خوبصورت چاند کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: چین : طوفان اور بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ، 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا 

ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پنک مون کا مکمل نظارہ آج رات 9 بج کر 8 منٹ پر ممکن ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند نہ صرف معمول سے بڑا بلکہ خاصا روشن بھی دکھائی دے گا، جس سے آسمان کا منظر اور بھی حسین بن جائے گا۔

مزید برآں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق 2025 کے دوران مجموعی طور پر 12 مکمل چاند دیکھے جا سکیں گے، جن میں اگلا مکمل چاندفلاور مون 12 مئی کو نمودار ہوگا۔ آج کی رات چاندنی سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع ہےاور فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *