پاکستان میں شمسی توانائی کی صنعت کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سولر پینل کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سولر پینل کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد گریڈ اے 585 ڈبلیو کی قیمتیں 16 ہزار 500 روپے پر آگئی ہیں۔
گریڈ-اے 585 واٹ کے سولر پینلز کی قیمت پہلے 22,000 روپے تھی جو اب کم ہو کر 16,500 روپے پر آ گئی ہے۔ نئی حکومتی پالیسی کی وجہ سے سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔قیمتوں میں حالیہ کمی نے صارفین کی دلچسپی میں بھی اضافہ کیا ہے کیونکہ بہت سے لوگ سولر سلوشنز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کم لاگت کا سیٹ اپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
2025 میں سولر کی قیمتیں ملاحظہ کیجیے: اے گریڈ سولر پینلز یمپہرتعد 545واٹ قیمت، 16500، جے اے 540 واٹ سنگل گلاس قیت 19000 ، کینیڈین 555 ڈبلیو تائیر ون قیمت 19500، جے اے 530 واٹ سنگل گلاس ، قیمت19000، لونگی 550 واٹ سنگل گلاس قیمت 19000، کینیڈئین ٹوکپون 575 واٹ، قیمت 20500 روپے ہے۔
اسی طرح بی گریڈ سولر پینلز کی قیمیتیں ایسے ہیں جے اے 550 واٹ، بی گریڈ 17500، جنکو 550 واٹ بی گریڈ 17600 روپے،لونگی 550واٹ، بی گریڈ 18000 روپے، لونگی سوپر پینل 18000 روپے، 555 واٹ سنگل گلاس اے گریڈ، 19400 روپے، 540 واٹ، ڈبل گلاس ، بائی فیشیل اے گریڈ 18300، جنکو سولر پینلز، این تائپ 575 واٹ اے گریڈ 20100 روپے۔