پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1186 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز  میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 186 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 39 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 177 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :  نادرا نے  برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *