شہر قائد میں مرغی  100 روپے فی کلو اضافی قیمت پر فروخت

شہر قائد میں مرغی  100 روپے فی کلو اضافی قیمت پر فروخت

ملک کے مختلف شہروں کی طرح اب کراچی میں بھی مرغی کا گوشت من مانے رہٹ پر فروخت ہونے لگا ۔

کمشنر کراچی کے احکامات میں مرغی فروشوں نے ہوا میں اڑادیئے،  مرغی کی مقررہ قیمت سے 100 روپے زیادہ میں فروخت کی جارہی ہے۔

مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے تام مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت 750 روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں زندہ مرغی بھی مقررہ قیمت 420 کے بجائے 500 سے 550 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

واضح رہے کہ عید الفطر کے بعد سے مرغی کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ایک موقع پر فی کلو مرغی کا گوشت 850 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *