نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بار بار بندش سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بار بار بندش سے قومی خزانے کو اربوں روپے  کا نقصان کرنا پڑ گیا۔

منصوبے کی بندش سے قومی خزانے کو سالانہ 42 ارب کا نقصان کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہیڈریس ٹنل میں خرابی کے باعث مئی 2024 سے بند ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ ڈیم کی سائٹ سے 9.8 کلومیٹر دوری پر ہیڈریس ٹنل میں آنے والی رکاوٹ نے پراجیکٹ کو دوبارہ بند کر دیا۔

ججز کے تبادلوں و تقریوں سے متعلق کیس کی سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 3 ججز کو نوٹس جاری

انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ منصوبے کی بحالی کے لئے ٹھیکیدار کے ساتھ اس وقت بات چیت جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے منصوبے کی بندش کی تحقیقات کے لئے تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

کمیٹیوں کے علاؤہ حکومت نے تحقیقات کے لئے کینیڈین فرم کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں، کینیڈین فرم ڈین براکس نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی۔ اپنے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 18 مارچ کو جمع کرائی گئی تحقیقاتی رپورٹ کا تاحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *