Skip to content
اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر دھاوا بولنے والے 5افراد گرفتار
Home - آزاد سیاست - اسلام آباد میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر دھاوا بولنے والے 5افراد گرفتار
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر چند افراد نے دھاوا بول دیا، پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ای الیون میں ریسٹورنٹ کے باہر احتجاج کےلیے افراد جمع ہوئے۔ 15 کے قریب افراد نجی ریسٹورنٹ کے باہر جمع ہوئے۔
پولیس ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور جمع ہونے والے 5 افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔