Skip to content
امریکی ڈالر کمزور، روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کی قد ر میں چار پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 10 پیسے رہی۔
انٹر بینک میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 77 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 31 پیسے رہی۔