پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹر ولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے  9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 12595000 ٹن پیٹر ولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ رہی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11171000 ٹن پیٹر ولیم مصنو عات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مارچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1333000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں 1502000 ٹن پیٹ رولیم مصنو عات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پیٹر ولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *