پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری کو درپیش طویل بحران کے بعد بالآخر بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔
مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ (جولائی 2024 تا مارچ 2025) کے دوران کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو صارفین کے اعتماد اور ممکنہ معاشی بحالی کی علامت ہے۔ پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی آلٹو مالی سال 2024-25 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی قرار پائی ہے۔
اس کی فروخت میں 37.91 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو گزشتہ سال کے 22,683 یونٹس سے بڑھ کر 31,284 یونٹس تک جا پہنچی۔ کرولا یارس 15,980 یونٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ہونڈا سٹی اور سوک 11,460 یونٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
فہرست کے مطابق سوزوکی سوفٹ 5,891 یونٹس فروخت ہونے کیساتھ چوتھے،3168 یونٹس کے ساتھ سوزوکی بولان پانچویں نمبر پر ، سوزوکی کلٹس 1984 یونٹس کے ساتھ چھٹے ، سوزوکی ایوری1930 یونٹس کے ساتھ ساتویں، 1705 یونٹس کے ساتھ سوزوکی ویگن آرآٹھویں نمبر، ہیونڈائی ایلانٹرا 1177 یونٹس کے ساتھ نویں پر اور ہیرونڈائی سوناٹا دسویں پر 686 یونٹس کی فروخت کے ساتھ رہی۔
مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو مہینوں میں پاکستان میں 76,265 یونٹس فروخت ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 54,091 یونٹس کے مقابلے میں 40.95 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
2025 میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی گاڑیاں:
Sales (FY 2024–25)
Sales (FY 2023–24)
Model
76,265
54,091
کاروں کی کل سیل
11,460
8,514
ہنڈاسیوک، سٹی
15,980
10,730
ٹیوٹا کرولا، یارس
5,891
3,586
سوزوکی سوئفٹ
1,984
2,803
سوزوکی کلٹس
1,705
2,652
سوزوکی ویگن آر
31,284
22,683
سوزوکی آلٹو
3,168
1,734
سوزوکی بولانا
سوزوکی آلٹو نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کی مارکیٹ پر راج کر رہی ہے۔ اس کی کم قیمت، ایندھن کی بچت اور آسانی سے دستیابی نے اسے خریداروں کا پسندیدہ انتخاب بنایا ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹویوٹا کرولا اور یارس نے سیڈان کیٹیگری میں ہونڈا سوک اور سٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سبقت حاصل کر لی ہے۔