پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل ہونگے

پی ایس ایل 10:  کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل ہونگے

پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔

 نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں میچ رات 8 بجے شروع ہو گا، کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر قیادت کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، ایڈم ملن شامل ہیں۔

 گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کررہے ہیں اور اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں رائیلی روسو، شعیب ملک، محمد عامر، کوسال مینڈس، فن ایلن اور عقیل حسین شامل ہیں۔

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے جبکہ لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *