اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 203 رنز کا ہدف دے دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 203 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور آندرے گوس نے اننگز کا آغاز کیا، آندرے گوس نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان نے 53 رنز بنائے اور اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان 14 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر عبید شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اعظم خان صرف چار رنز بنا سکے۔ کولن منرو نے 48 رنز بنائے اور عبید شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

حیدر علی 33 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر بریسویل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جورڈن نے دو، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، محمد حسنین اور عبید شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles