تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم خبر

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم خبر

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرم کی تعطیلات شروع ہونے کا امکان ہے تاہم قبل از وقت چھٹیوں کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہی کریں گی۔

پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے منظوری مانگ لی۔ سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ متوقع ہیٹ ویو کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات طے شدہ وقت سے پہلے ہوسکتی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہی کریں گی۔

مزید پڑھیں: طاقتور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل، بارشوں اور طغیانی کا خدشہ

اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کو پہلے ہی مختصر کر دیا گیا تھا۔ سکولوں کے اوقات میں 30منٹ کی کمی 7اپریل سے لاگو ہوگی اور یہ 15اکتوبر تک جاری رہے گی۔ تعلیمی ادارے اب صبح ساڑھے 7بجے کھلتے ہیں اور بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کیلئے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔

تعلیمی اداروں کے شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلبا کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات جلد اعلان کرنے پر غور کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *