دکی : سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

دکی : سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی  اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ کے مقام پر سی ٹی ڈی اوردیگر اداروں کی مشترکہ کاروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کرینگے ، زرتاج گل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گرد مزدوروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک شر پسندوں کی لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کی گئیں جس کے بعد لاشوں کو  ضروری کاروائی کے بعد کویٹہ روانہ کردیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *