پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شائے ہوپ بیٹنگ کے لئے آئے، ملتان سلطانز کا مجموعی اسکور 27 ہوا تو محمد رضوان صائم ایوب کی گیند پر ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

63 کے اسکور پر شائے ہوپ بھی ہمت ہار گئے وہ بیس رنز بنا کر عارف یعقوب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان نے اچھی بیٹنگ کی اور 22 گیندوں پر 44 رنز بنا کر عارف یعقوب کی گیند پر صائم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام نے چھ رنز بنائے اور علی رضا کی گیند پر ان کا جوزف نے کیچ تھاما، مچل بریسویل تین رنز پر علی رضا کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ایشٹون بغیر کوئی رنز علی رضا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی

افتخار احمد نے دو رنز بنائے اور علی رضا کی گیند پر عبدالصمد نے ان کا کیچ تھاما، ڈیوڈ ویلے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسامہ میر ایک رنز بنا کر عارف یعقوب کا شکار بنے۔ عاکف جاوید بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ملتان سلطانز کی ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے چار، عارف یعقوب نے تین، مچل اون نے دو جبکہ صائم ایوب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشا ور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشا ور زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابراعظم نے اننگ کا آغاز کیا دونوں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بالترتیب دو دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کیڈمور نے 52 رنز بنائے، محمد حارث 45 رنز بنا کر عبید شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حسین طلعت افتخار احمد کی گیند پر عاکف جاوید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 37 رنز بنائے۔

میچل اون نے پندرہ گیندوں پر 34 رنز بنائے اور ڈیوڈ ویلے کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، عبدالصمد نے 40 رنز بنائے اور عبید شاہ کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے سات وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عبیدہ شاہ، بریسویل اور ڈیوڈ ویلے نے دو، دو جبکہ افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *