پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ قومی یا ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا کم از کم 10 سال کا تجربہ رکھنے والے لیول تھری کوالیفائیڈ کوچ کو سلیکشن کے لیے ترجیح دے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

واضح رہے کہ گیری کرسٹن نے دورہ آسٹریلیا سے عین قبل اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کے عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا ۔

عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا کیونکہ جیسن گلیسپی نے بھی کرکٹ بورڈ سے اختلافات کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ د یدیا تھا۔عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر عاقب جاوید کی معیاد آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ساتھ ختم ہو گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، چیئرمین پی سی بی

انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے توسیع کردی گئی تھی۔عاقب جاوید کو پاکستان کے کرکٹ سیٹ اپ میں جگہ مل سکتی ہے کیونکہ وہ ہائی پرفارمنس سنٹر کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کیلئے کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *