پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت/ اسلام آباد ٹریفک پولیس نےپلان جاری کر دیا۔ مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
آج دن ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک روٹ لگایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا، ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی ۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب سفر کیلئے H-8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کیلئے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کرے۔
ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔ شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدرنے کہا کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کےلئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں ۔
سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔