سیاستدانوں کو آئین کے اندر رہ کر سیاست کرنی ہو گی:سربراہ عوامی پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی

سیاستدانوں کو آئین کے اندر رہ کر سیاست کرنی ہو گی:سربراہ عوامی پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی

عوامی پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو آئین کے اندر رہ کر سیاست کرنی ہو گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ دراصل پی ٹی آئی کے بانی کر رہے ہیں اور موجودہ حکومت جس راستے سے اقتدار میں آئی وہ بھی تحریک انصاف کا راستہ تھا جس کی مدد سے اسے حکومت ملی ۔

یہ بھی پڑھیں:جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا ، شاہد خاقان عباسی

معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اے پی پی کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی کے بغیر ملک معاشی طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی افراتفری اور بدامنی ہمیشہ معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، قانون کی حکمرانی نہ ہو تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع نہیں ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کی شکایات کا ازالہ کرے گی : وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ

مائنس ون یا مائنس ٹو فارمولہ کام نہیں کرے گا، ایسے فارمولوں نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، مسلم لیگ ن کی حکومت ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے۔تجربہ کار سیاستدان نے کہا کہ دنیا چھلانگیں لگا کر ترقی کر رہی ہے، پاکستان پیچھے رہ گیا ہے، اس کے حالات خراب ہو رہے ہیں، غیر آئینی حکومتیں ملک اور اس کی سیاست کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *