شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد رزمت، میرم شاہ اور میرعلی کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ، نوٹیفیکیشن جاری

مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ‘سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا۔ یہ قدم احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جس سے انہیں مالی نقصان ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *