جدہ :عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3خواتین سمیت 5پاکستانی شہری جاں بحق،متعدد زخمی

جدہ :عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3خواتین سمیت 5پاکستانی شہری جاں بحق،متعدد زخمی

سعودی عرب کے شہر جدہ سے مدینہ منورہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس المنازل البدر کے قریب ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5 پاکستانی شہری جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حادثے کے فوری بعد نعشوں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع بہا ؤلنگر سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد پر ٹریفک کے غیر معمولی انتظامات

جاں بحق خواتین میں سے 2خواتین بہاولنگر کے گاؤں 228/9-R کی رہائشی تھیں، تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے تھا۔ جاں بحق مردوں میں ایک بزرگ گاؤں 39/3-R اور دوسرے بزرگ ڈاہرنوالہ شہر کے رہائشی تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *