برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی حکومتیں زیادہ سے زیادہ امریکی تیل اور گیس خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی درآمدی محصولات کے تحت اپنے محصولات کے بوجھ کو کم کرنے کی امید کے ساتھ واشنگٹن کے ساتھ اپنے تجارتی سرپلس کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہت سے ایشیائی ممالک امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کرتے ہیں اور توانائی کے بڑے درآمد کنندگان بھی ہیں۔
ٹرمپ محصولات، جنہیں جزوی طور پر روک دیا گیا ہے، نے عالمی معیشتوں اور مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اس تجویز سے براہ راست منسلک ایک سرکاری ذرائع اور ریفائنری ایگزیکٹو کے مطابق پاکستان پہلی بار امریکا سے خام تیل درآمد کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ تجارتی عدم توازن کو دور کیا جا سکے جس کی وجہ سے امریکی محصولات میں اضافہ ہوا۔
ریفائنری ایگزیکٹو نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اس کا مقصد امریکی خام تیل پاکستان کی تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی موجودہ درآمدات کے مساوی یا تقریباً ایک ارب ڈالر کا تیل خریدنا ہے۔