ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ خریداری پر پابندی عائد

ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے اور کمپنی کے تمام دفاتر کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی صارفین کو سمارٹ میٹرز کی خریداری کے لیے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ

قبل ازیں میٹرز کے اسٹاک کی کمی کی وجہ سے مارکیٹ سے خریداری کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا، لیکن انسپکشن سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی کی بنا پر صارفین میٹرز خریدنے میں ناکام رہے تھے۔

عیدالفطر کے بعد لیسکو نے روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز (Low Tension Transformer Operated Unit) کی تنصیب پر بھی پابندی عائد کر دی تھی، جس کے نتیجے میں صارفین کو نہ تو لیسکو کے دفاتر سے اور نہ ہی مارکیٹ سے میٹرز دستیاب ہو پائے تھے۔

اب جب میٹرز کا اسٹاک دوبارہ دستیاب ہوا ہے، لیسکو نے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین سمارٹ میٹرز کی خریداری کے عمل کو مزید آسان بنا سکیں۔

editor

Related Articles