عالمی مارکیٹ میں ڈالر تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا

عالمی مارکیٹ میں ڈالر تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا

عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر سوئس فرانک کے مقابلے میں دہائی کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ یورو کے مقابلے میں بھی یہ کرنسی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر موجود رہی۔ امریکی ڈالر کی قیمت سوئس فرانک کے مقابلے میں 0.8095 پر مستحکم رہی، جو کہ گزشتہ سیشن کی کم ترین سطح 0.8042 کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

جاپانی ین کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر 140.99 پر رہا، جو پیر کے دن سات ماہ کی کم ترین سطح 140.48 کے قریب تھا۔ یورو کی قیمت 1.1502 ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ پیر کو یہ نومبر 2021 کے بعد پہلی بار 1.1573 تک پہنچا تھا۔

برطانوی پاؤنڈ بھی 1.3376 ڈالر پر برقرار رہا، جو کہ ستمبر کے بعد پہلی بار 1.3421 تک پہنچا تھا۔ اس کے علاوہ خطرے کے لحاظ سے حساس سمجھا جانے والا آسٹریلوی ڈالر بھی پیر کے روز 0.6436 امریکی ڈالر کی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا اور تازہ ترین سیشن میں تقریباً اسی سطح پر برقرار رہا، جہاں اس کی قیمت 0.6414 امریکی ڈالر تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *