ملک میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری، بارشوں کی نوید بھی سنا دی گئی

ملک میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری، بارشوں کی نوید بھی سنا دی گئی

ملک میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید بھی سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے کل سے 30 اپریل کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 اپریل سے ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا جو 27 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا،اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

حکومت سندھ کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

نجی ٹی وی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *