فیک انکائونٹرز کی سپیشلسٹ بھارتی فوج نے ایک اور معصوم کشمیری کو مار دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک اور فیک انکاؤنٹر میں معصوم کشمیری کو مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورا میں شہید کر دیا۔ شہری الطاف لالی کو 22 اپریل کو ان کے گھر سے 22 اپریل کو غیر قانونی طور پر بھارتی فوج نے اغوا کیا تھا۔
اس سے پہلے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔ دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہیں۔ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔