پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان

پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں درجہ حرات اور شدید گرمی پڑنے کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔

سیکریٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہا تو شیڈول پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تو تعطیلات ایک ہفتہ قبل شروع ہو سکتی ہیں۔ یہ اقدام طلبا، اساتذہ کی صحت کو ترجیح دینے کے باعث کیا جا رہا ہے کیونکہ شدید گرمی تعلیمی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

یہ فیصلہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے ہوئے عالمی خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے، جو دنیا بھر میں موسم کے پیٹرن میں زبردست تبدیلی لا رہا ہے۔ پاکستان خاص طور پر موسمیاتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے تعلیم، صحت اور معیشت سمیت متعدد شعبے متاثر ہو رہے ہیں اور ہر گزرتے سال میں ہیٹ ویو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے تخمینے کے مطابق پاکستان گلوبل وارمنگ کا خمیازہ بھگت رہا ہے اور اس کے اثرات تیزی سے شدید ہوتے جا رہے ہیں جس سے روزمرہ کی زندگی اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہو رہا ہے۔

حکومت نے اسکولوں اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کی نگرانی کریں، کیونکہ تعطیلات کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی موسم کے بدلتے حالات پر منحصر ہے۔ تعطیلات شروع ہونے تک حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں پینے کے صاف پانی تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنائیں، بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں اور طلبا کو ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی ہدایت کریں۔

مزید برآں، پی ڈی ایم اے نے کلاس روم وینٹی لیشن کو بہتر بنانے، فعال پنکھے اور کولنگ سسٹم اور ہیٹ ویو سے تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل فرسٹ ایڈ کاؤنٹرز کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بروقت اطلاعات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں پنجاب بھر میں موسم خشک ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *