ٹک ٹاک پر زلزلے کی جھوٹی پیش گوئی کرنے والا نجومی گرفتار

ٹک ٹاک پر زلزلے کی جھوٹی پیش گوئی کرنے والا نجومی گرفتار

ٹک ٹاک پر خوفناک زلزلے کی پیش گوئی کر کے عوام میں خوف پھیلانے والے نجومی جان موتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان موتھی نے اپنی ایک ویڈیو میں 21 اپریل کو میانمار کے تمام شہروں میں شدید زلزلے کی تھی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور بلند عمارتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب صرف دو ہفتے قبل میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 3,500 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں۔

جان موتھی کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر 30 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا۔ میانمار حکام کے مطابق زلزلے سے متعلق جھوٹی اور غیر مصدقہ معلومات پھیلا کر عوام کو خوفزدہ کرنے کے الزام میں اسے حراست میں لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *