فیصل واوڈ انے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں اظہار خیا ل کرتےہوئے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ ملک کی بات ہو تو ہم سب یکجان ہیں۔ ہم بھارت کیساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم پانی روکنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا۔ اگر جنگ ہوئی تو پورا پاکستان اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہو گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھائیں، اے پی سی بلائیں۔ 9 مئی کے کیسز ہمارا گھر کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دہشتگردی کی ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط موجود ہیں۔ بھارت یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ بل کلنٹن آئے تو ڈرامہ ہوا، اب امریکی وفد آیا تو پھر وہی ڈرامہ ہوا۔ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔