ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈبلیو ایل ایف وفد نے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی، قیادت میں وزیرِ اعظم، آرمی چیف، نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ اطلاعات، وزیرِ دفاع شامل تھے۔

پاکستانی قیادت کی ملاقات کا مقصد تعاون کو رسمی شکل دینا تھا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان کو ڈیجیٹل فنانس کیلئے اہم پیش رفت ہے۔ پیشگی اقدام عکاس ہے کہ مالیاتی جدت کی نئی لہر کو اپنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

حکومت نے جلد جامع کرپٹو قانون سازی کی پالیسیوں کے اعلان کا عندیہ دیا ہے، یہ اقدام دنیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کرپٹو مارکیٹس میں مزید مضبوط کرے گا، معاہدہ ڈبلیو ایل ایف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔

معاشی استحکام، گورنر اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاروں کو بہتر معاشی منظر نامے سے آگاہ کر دیا

اجلاس میں وزیرِ خزانہ، کونسل کے سی ای او، اسٹیٹ بینک کے گورنر شریک ہوئے، چئیرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل تھے، معاہدے کے تحت بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کا اجراء ہوگا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاہدے کا مقصد پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دینا ہے، جائیداد اور کموڈیٹیز جیسی حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ شامل ہے، ریمٹینسز اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائن ایپلی کیشنز کو وسعت دی جائے گی۔

بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی ریگولیٹری رجحانات پر اسٹریٹجک مشاورت ہو گی، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے ابھرتی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے۔

پاکستان کی 64 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر کرپٹو اپنانے والے ممالک میں سرفہرست ہے، پاکستان میں سالانہ تقریباً 300 ارب ڈالر کی کرپٹو ٹرانزیکشنز،25 ملین فعال صارفین موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *