Skip to content
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر روپے کے مقابلے میں دس پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 07 پیسے مہنگا ہونے سے 282 روپے 78 پیسے کی سطح پرپہنچ گیا۔