عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں اپنی جان سےبھی زیادہ عزیز ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بھارت کا گھمنڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آپس میں 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔ وطن عزیز کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہے ۔