کراچی : مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی : مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے باعث کراچی کے کچھ علاقوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا اس حوالے سےکہنا تھا کہ صفورا چورنگی کے قریب بی آرٹی پراجیکٹ کے روٹ پر گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث صفورا چورنگی کے اطراف آج رات گیس کی فراہمی مکمل طور پر منقطع رہےگی ۔

یہ بھی پڑھیں:قلت آب، متغیر موسم، اندورن سندھ میں آم کی فصل 50 فیصد تک متاثر ہونے کا خدشہ

ترجمان گیس کمپنی کے مطابق شہر قائد کے علاقوں میں بی آر ٹی روٹ کی تعمیر اور گیس لائنوں کی تبدیلی آج رات جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گلستان جوہر بلاک3،2،1اور7میں صبح 7بجے تک گیس بند رہے گی، جبکہ صفورا چورنگی و گردونواح میں بھی صبح سات بجے تک گیس معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس کا بحران شدت اختیارکر گیا ہے، شہری کھانا پکانے کے لیےلکڑی کے چولہے جلانے پر مجبور ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس غائب ہو جانے کی وجہ سے گیس بحران شدت اختیارکر گیا ہے اور گھروں میں خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی استحکام، گورنر اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاروں کو بہتر معاشی منظر نامے سے آگاہ کر دیا

یاد رہے کہ سوئی ناردرن کی طرف سے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ طلب کیا گیاہے ، سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 735روپے59پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی۔سوئی کی گیس نے اوسط قیمت میں207روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *