بھارت کا پاکستان میں سینٹرل ایشین والی بال ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان

بھارت کا پاکستان میں سینٹرل ایشین والی بال ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان

بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں ہونے والے ’پہلگام واقعہ‘کے بعد بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے جواب میں بھارتی والی بال ٹیم نے شرکت کی تصدیق کے چند ہفتے بعد ہی آئندہ پاکستان میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

والی بال فیڈریشن آف انڈیا (وی ایف آئی) نے ابتدائی طور پر 22 کھلاڑیوں اور 8 سپورٹ اسٹاف پر مشتمل 30 رکنی دستے کے لیے ٹورنامنٹ کے منتظمین پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) کو درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

تاہم بھارت کی مرکزی وزارت کھیل نے مقبوضہ کشمیر کے شہر پہلگام میں ہونے والے حملے کا الزام پاکستان عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد فیڈریشن کو دستبرداری کا مشورہ دیا تھا۔

ریجنل چیمپیئن شپ 28 مئی سے 4 جون تک اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شیڈول ہے جس میں ایران، پاکستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان نے 2024 میں ایونٹ کی کامیابی سے میزبانی کی تھی اور ترکمانستان کے خلاف میچ جیت کر چیمپیئن بن گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ 4 ممالک اب بھی منصوبہ بندی کے مطابق ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے براڈکاسٹ پارٹنر کے لیے کام کرنے والے 23 بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے جواب میں ملک بدر کردیا تھا۔

بھارتی عملہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کی کوریج کے لیے براڈ کاسٹ کمپنی کی جانب سے کنٹریکٹ کی گئی ٹیکنیکل ٹیم کا حصہ تھا جو 11 اپریل سے شروع ہوئی تھی اور 18 مئی تک جاری رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *