بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے نہ صلاحیت، بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف

بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے نہ صلاحیت، بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف

بھارت کے ایک سابق کور کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے اہلیت ہے نہ ہی کوئی صلاحیت ہے، بھارت تکنیکی اعتبار سے پاکستان سے بہت پیچھے ہے۔

بھارتی فوج کے ایک سابقہ کور کمانڈر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے، بھارت کے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہیں، جیسا کہ امریکا کرتا ہے۔

بھارتی کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور، نہ ڈرونز، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کاروائی کر سکیں، پاکستان یقینی طور پر جوابی کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں، ادھر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ سابقہ بھارتی کور کمانڈر کااعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں، سابقہ بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے، کیونکہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حقائق  سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *