یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان

یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان

پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدار ت کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیرا زاور وزارت کےمالی سال 2022-23کے11آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ای او بی آئی نے 2ارب79کروڑ روپے کی جعلی پنشنرزکو ادائیگی کی ۔ ای او بی آئی فنڈز کی مالیت 600ارب روپے ہے۔1کروڑ کاروبار ہیں، 10ملازمین والے ادارے کو پنشن فنڈ میں شامل کیا جاتا ہے، آڈٹ میں الزام لگایا گیا ملازمین کی عمر میں تبدیلی کرکے 5ہزارافراد کو پنشن دی گئی ہے۔ ہمارا محکمہ 1976میں قائم ہوا اور نادرا سے بھی پہلے کا ہے۔ شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں

جنید اکبر نے سوال کیا کہ یہ بتائیں کیا میٹرک کی سند اور شناختی کارڈ پر عمر الگ الگ ہوسکتی ہے، جس پر سیکرٹری اوورسیز نے بتایا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائیگا۔ ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹ حکام نے 8لاکھ میں سے5ہزارپنشنرز کے کوائف کو غلط کہا ، آڈٹ حکام نے پنشن کے ڈیٹا پرڈیٹ آف برتھ کا چیک لگا کر یہ ڈیٹا حاصل کیا ۔ یہ پنشنرز 1950اور1960کی تاریخ پیدائش والے ہیںاور پنشنرز شناختی کارڈ اور نادرا سے پہلے دور کے ہیں۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ امریکا کے لیبرڈیپارٹمنٹ میں 4ارب ڈالر کا فراڈ سامنے آیا ہے۔ بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ ای او بی آئی میں کتنے اصل پنشنرز زندہ ہیں اس کو چیک کریں ، امریکا میںفراڈ ہوسکتا ہے تو ہم بہت پیچھے ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے وزارت اوورسیز پنشنرز کے ڈیٹا کا مکمل چیک کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *