لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار

  لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی۔

اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہے، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیے۔

تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ 21 کروڑ کا جھٹکا

امریکی اخبار کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ چار سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے کیس بنارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جنگ کا ماحول بنارہا ہے، بھارت غیر ملکی سفیروں کو بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا جو موجودہ حملے کو پاکستان سے جوڑ سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے باوجود انڈین میڈیا بھی یہ دعوے کر رہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *