پاکستان نے بارڈر پر فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے، خواجہ آصف

پاکستان  نے بارڈر پر فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر بارڈر پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی گئی۔

برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا امکان ہے۔ اسی خدشے کے پیشِ نظر ہم نے بارڈر پر اپنی فوجی قوت بڑھا دی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھےاور وہ فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ بھارت کی بیان بازی بڑھ رہی ہے، پاک فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے امکان سے آگاہ کیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو جوہری آپشن استعمال کرنے سے باز رہناچاہئے، پاکستانی ہائی الرٹ ہے اور اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کیلئے براہِ راست خطرہ موجود ہو۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعے پر دنیا نے بھارت کے جھوٹے موقف کا ساتھ نہیں دیا، سینیٹر عرفان صدیقی

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں اظہار خیا ل کرتےہوئے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ ملک کی بات ہو تو ہم سب یکجان ہیں۔ ہم بھارت کیساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم پانی روکنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا۔ اگر جنگ ہوئی تو پورا پاکستان اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھائیں، اے پی سی بلائیں۔ 9 مئی کے کیسز ہمارا گھر کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دہشتگردی کی ہے۔ سندھ طاس معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط موجود ہیں۔

بھارت یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ بل کلنٹن آئے تو ڈرامہ ہوا، اب امریکی وفد آیا تو پھر وہی ڈرامہ ہوا۔ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *