کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم مارک کارنے نے انتخابات میں لبرل پارٹی کی کامیابی کے بعد اپنی فتح کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ووٹنگ کے بعد ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق لبرل پارٹی کے مارک کارنی کو برتری حاصل ہو گئی ہے، لبرل پارٹی کینیڈا کی اگلی حکومت تشکیل دے گی۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ اور الحاق کی دھمکیوں کے خلاف لڑنے کا وعدہ کرتے ہوئے کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں فتح کا اعلان کیا۔
59 سالہ ہارورڈ سے تعلیم یافتہ کارنی نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں سنبھالا لیکن ان کا اقتصادی تجربہ اہمیت کا حامل ہے، وہ کینیڈا اور برطانیہ کے اہم بینکوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ نے لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنے کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن سے قبل لبرلز کے پاس 152 اور کنزریٹوز کے پاس 120 نشستیں تھیں جبکہ بلاک کیوبک کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔
یہ الیکشن ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر عائد ٹیرف ووٹرز کے ذہنوں پر سوار ہے، ساتھ ہی شہری علاقوں میں گھروں کی قیمتیں زیادہ ہونا، بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد ہونا اور ہیلتھ کیئر تک لوگوں کی رسائی میں دشواری سمیت دیگر مسائل بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے ہوئے ہیں۔